وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا ڈیڑھ سالہ دوراقتدار تاریخی ہے‘ چوہدری احسن منظور

جمعہ 24 نومبر 2017 15:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی منشور پر عمل پیرا ہے ، ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا ڈیڑھ سالہ دوراقتدار تاریخی ہے۔ وادی نیلم کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات مہیا کر کے عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

نیلم ویلی سیاحت کے اعتبار سے آزادکشمیر کا سب سے بڑا مرکز ہے، پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری احسن منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری احسن منظور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نیلم ویلی کو دو انتخابی حلقوں میں تقسیم، زیریں علاقہ جورا کو سب ڈویژن ، آٹا میں فی من سو روپے خصوصی سبسڈی، ملازمین کا ہارڈ ایریا الائونس،اکلاس ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک40کلو میٹر اضافی سڑکیں، نیلم ویلی کے عوام مفت بجلی،جنگلات کٹائو پر پابندی، بالائی نیلم کے لیئے 50بیڈ کا ہسپتال ، نیلم ویلی میں دفاعی سڑک تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے ۔

چوہدری احسن منظور کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات مہیا کر کے مشکلات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ نیلم ویلی سیاحت کے اعتبار سے آزادکشمیر کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں ہر سال لاکھوں سیاح جاتے ہیں۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے مظفرآباد،وادی نیلم شاہراہ کی مرمتی و اپ گریڈیشن کے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے عوام دوست اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی جارحیت کے باعث قریب بسنے والے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں سے نکالنے کیلئے حکومت کی جانب سے نیلم کے اسکولوں اور آبادیوں کے قریب پختہ بنکرز تعمیر ،ملازمین کو گھروں کے قریب تعینات کرنے کا اعلان کر کے وزیراعظم نے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پوراکیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :