آرمی چیف سے ترک سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات،

باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، آئی ایس پی آر

جمعہ 24 نومبر 2017 15:41

آرمی چیف سے ترک سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف نے سبکدوش ترک سفیر کی خدمات کوسراہا،ملاقات میں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :