ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا‘

1989ء میں سول سروسز جوائن کی، ایم ایس سی زراعت کے ڈگری ہولڈر تھے

جمعہ 24 نومبر 2017 15:40

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا‘ 1989ء میں سول سروسز جوائن کی، ایم ایس سی زراعت کے ڈگری ہولڈر تھے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق شہید محمد اشرف نور نے 1989ء میں سول سروسز جوائن کی‘ پہلی تعیناتی کہوٹہ میں بطور ایس ڈی پی او ہوئی اور وہ ایس پی ٹریفک، ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد، جی ڈی پی او چترال اور ڈی پی او کوہستان کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ایڈیشنل آئی جی اشرف نور معمول کے مطابق گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں خودکش حملے کے دوران اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے۔