الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس ، دو دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 15:07

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر تک کی ڈیڈی لائن دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہر سیاسی جماعت کو انلسٹمنٹ فیس کی مد میں دو لاکھ روپے جمع کروانے اور ہر سیاسی جماعت کو دو ہزار ممبران کی فہرست جمع کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تما م سیاسی جماعتیں قانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے ڈی لسٹ کر دیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں سے ان کے ای میل، فون نمبر اور رابطوں کی دیگر تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کُل 350سیاسی جماعتیں ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں کی تعداد پاکستان میں ہے۔

متعلقہ عنوان :