18میںعمران کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگا‘ملک حنیف

مسلم لیگ ن میاںمحمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق 2018کے الیکشن میںسرخروہوگی

جمعہ 24 نومبر 2017 15:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیرکے صدرملک حنیف نے کہاہے کہ2018میںعمران کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگامسلم لیگ ن کے اکثریتی ممبران اسمبلی نے میاںمحمدنوازشریف پربھاری اعتمادکااظہارکرکے مسلم لیگ ن کوقوت بخشی ہے مسلم لیگ ن میاںمحمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق 2018کے الیکشن میںسرخروہوگی سازشی عناصرمیاںمحمدنوازشریف کوعوام کے دلوںسے نہیںنکال سکتے پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحدومنظم ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے تعمیروترقی کے کاموںکواولیت دے کرعوامی مفادات کوہمیشہ مقدم رکھاہے بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوںپراعتمادکااظہارکررہے ہیںپاکستان مسلم لیگ نا کی مقبولیت کی بنیاددراصل عوام کی خدمت ہے نوازشریف معزولی کے باجودزندہ حقیقت ہیںامریکہ بھارت کوخوش کرنے کے لیے تحریک آزادی کشمیرکے ناموررہنماکوعالمی دہشت گرد قراردے رہاہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے سابق دورمیںکوآرڈنیٹروںکی فوج بھرتی کرکے قومی خزانے پراضافی بوجھ ڈالاگیامسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے عوام کے بنیادی مسائل کم کئے ہیںآزادکشمیرکی خستہ حال سڑکوںکی ری کنڈیشنگ کاکام شروع ہے عوام کوسفری سہولیات صحت وتعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی کمی کوپوراکرنے اورعوام کی فلاح وبہبودکے لیے موجودہ حکومت نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیںآزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومت نے کامیابی سے ایک سال مکمل کیاہے اس ایک سال کے دوران حکومت آزادکشمیراوروزراء نے الیکشن میںجوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان کوپوراکیاجارہاہے سابق دورمیںآزادکشمیرمیںاداروںکاانفراسٹرکچرتباہ کیا گیا موجودہ حکومت نے اداروںکواصلاحات کے عمل سے گزارکرمحکمہ تعلیم میںاین ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے عمل کویقینی بناکرمیرٹ کوعملی جامہ پہنایاہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میںن لیگ کی حکومت نے نہ صرف آزادکشمیربھرکے اندربلاتخصیص برابری کی سطح پرتعمیراتی کاموںکاآغازکیابلکہ پڑھے لکھے نوجوانوںکے لیے روزگارکے دروازے بھی کھول دیئے این ٹی ایس کانفاذ حکومت کاتاریخ اقدام ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوںکومیرٹ پرملازمتیں مل رہی ہیںن لیگ کی حکومت نے جہاںعوام کامعیارزندگی بلندکیاوہیںپریونین کونسلز کی سطح پروزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام سے لوگوںکوبنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں آج پورے آزادکشمیرکے اندرسکولز،سڑکات،صحت کے منصوبوںپرتیزی سے کام جاری ہی-ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ن لیگ کی حکومت نے الیکشن میںعوام سے کیاہواہرایک وعدہ پوراکررہی ہے آج پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیراتی کام ہورہے ہیںسڑکات،صحت،تعلیم ودیگرشعبوںمیںبہتری واصلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان میاںمحمدنوازشریف کے تعمیروترقی کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے آزادکشمیرکوماڈل وترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہیںانہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت سے قبل آزادکشمیرمیںہرطرف افراتفری،کرپشن،میرٹ کی پامالی اوربرادری ازم کافروغ تھالیکن ن لیگ کی حکومت نے برابری اورمیرٹ کومدنظررکھتے ہوئے این ٹی ایس کانفاذ کیاتاکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کوبھی سرکاری ملازمت مل سکے انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال ہیوی گولہ باری سے جہاںمعصوم شہری شہیدہورہے ہیںوہیںپرلوگوںکے مال مویشی ودیگراملاک کوبھی شدیدنقصان ہورہاہے حکومت آزادکشمیرلائن آف کنٹرول کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کے مسائل حل کررہی ہے کنٹرول لائن پربھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوںپرکی جانے والی گولہ باری افسوس ناک عمل ہے لائن آف کنٹرول کے رہائشیوںکی مشکلات سے حکومت بخوبی آگاہ ہے متاثرین کنٹرول لائن کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :