ٹو سٹروک انجن موٹر سائیکلز کو ہر صورت بین کیا جائے ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

زیادہ دھواں چھوڑنے والی ،شور پیدا کرنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن کے حوالے سے قابل عمل جامع حکمت عملی وضع کی جا

جمعہ 24 نومبر 2017 15:24

ٹو سٹروک انجن موٹر سائیکلز کو ہر صورت بین کیا جائے ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ما حول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ٹو سٹروک انجن موٹر سائیکلز کو ہر صورت بین کیا جائے زیادہ دھواں چھوڑنے والی اور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن کے حوالے سے ٹریفک پولیس ،موٹر وے پولیس ،رنگ روڈ پولیس اور محکمہ تحفظ ماحول کے باہمی اشتراک سے قابل عمل جامع حکمت عملی وضع کی جائے ٹریفک کے مسلسل بہائو کو یقینی بنایا جائے تاکہ کہیں بھی ٹریفک جام نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یہاںصوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں گاڑیوں کے دھویں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے تدارک سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گاڑیوںکی فٹنس کو محکمہ ٹرانسپورٹ چیک کرے اور زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوںکے لائسنس منسوخ کیے جائیں لوگوں کو بذریعہ لٹریچر اور پمفلٹ گاڑیوں کے ذریعے پیدا ہونے والی آلودگی کے صحت پر اثرات بارے آگاہی دی جائے ڈرائیور حضرات کو ہر ماہ گاڑیوں کی ٹیوننگ کروانے کے لیے ٹریفک وارڈن معلومات دے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کروائے۔اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحول کے ڈائریکٹرز اور سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔