راتوں کو مسلسل گیم کھیلنے سے 20 سالہ چینی نوجوان جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 14:45

بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):راتوں کو مسلسل آن لائن گیم کنگ آف گلوری کھیلنے والا 20 سالہ چینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔نوجوان گیم کی دنیا میں لونلی کنگ یا تنہا بادشاہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔تفصیلات کے مطابق چین میں ایک آن لائن گیم ’کنگ آف گلوری‘ بہت مشہور ہورہی ہے اس گیم کے 20 کروڑ کھلاڑی ہیں۔ یہ نوجوان گیم کی دنیا میں ’تنہا بادشاہ‘ یعنی لونلی کنگ کے نام سے مشہور تھا۔

(جاری ہے)

لونلی کِنگ کے مداحوں اور فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد ہے اور وہ روزانہ گھنٹوں اپنے دوستوں کو اپنے گیم کی صلاحیتیں دکھاتا رہا۔ کئی بازیوں کو اختتام تک پہنچا کر اچانک وہ دو نومبر کو غائب ہوگیا۔ اس کے بعد لونلی کنگ کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا اور یہ افسوسناک خبردی کہ ان کا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ ابھی تک اس نوجوان کی موت کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ رہی تھی لیکن ڈاکٹروں کے مطابق گیم کے بے انتہا استعمال نے نوجوا ن کے جسم میں برے اثرات پیدا کئیے جس سے اس نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔