آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایڈشنل آئی جی اشرف نور کو خراج تحسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 14:43

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج صبح بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈشنل آئی جی اشرف نور کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف کاکہنا تھا کہ ہم ایڈشنل آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ دھرتی ماں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں ہو گا۔ وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید ہوئے۔