5،000 سعودی خواتین موبائل فون بحالی میں کرئیر بنانے کے لیے تیار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 24 نومبر 2017 14:42

5،000 سعودی خواتین موبائل فون بحالی میں کرئیر بنانے کے لیے تیار
جدہ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق موبائل فون کی بحالی کمپنی میں عورتوں کی تربیت کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ 5،000 سے زائد خواتین موبائل بحالی کی ڈگری حاصل کرکے گریجویٹ ہو چکی ہیں اور لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فدوا ال اتوی کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب میں عورتوں کی تربیت کے لیے جگہ جگہ سینڑز قائم کر دئیے ہیں۔

سعودی تربیت کار جو کہ امریکہ ۔

(جاری ہے)

مصر اور اردن کے مختلف سافٹ سئیر ہاوسز میں بھی تربیت فراہم کرتی ہے نے مقامی میڈیا عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موبائل بحالی اور دوسری ٹیکنالوجی کی مرمت کے لئے کورسز کا آغاز آج سے 5 سال پہلے کیا گیا تھا۔ ال اتوی نے بتایا کہ اسنے امریکہ ، مصر اور اردن سبھی جگہوں سے موبائل بحالی کا ڈپلومہ کیا ہے اور اب یہاں سعودی عرب میں خواتین کو ٹریننگ دے رہی ہے۔اسنے مزید کہا کہ سعودائزیشن کئ نتیجے میں کمیونیکیشن مارکیٹ میں لیبر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خواتین کی تربیت کی جاری ہے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین ملازمین کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ تاحال 5000 سے زائد خواتین کمیونیکیشن لیبر مارکیٹ داخل ہو چکی ہیں اور مزید داخل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :