درواغہ والا میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جگہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 15:20

درواغہ والا میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) جی ٹی روڈ پر واقع درواغہ والا کے علاقے میں 100بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جگہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کیلئے چالیس سے پچاس کنال پر مشتمل پاک انڈو گیس فیکٹری کی جگہ کا انتخاب کیاگیا تھا جو وفاقی حکومت کی ملکیت بتائی گئی ہے لیکن پنجاب حکومت نے مذکورہ اراضی اپنے نام منتقل کرانے کیلئے جب وفاقی حکومت سے درخواست کی تو وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جگہ الاٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وزیرازعلیٰ پنجاب سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :