48 فیصد بجٹ استعمال کرنے پر محکمہ آڈٹ پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے وضاحت طلب کر لی

بجٹ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سات ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار

جمعہ 24 نومبر 2017 15:16

48 فیصد بجٹ استعمال کرنے پر محکمہ آڈٹ پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے صرف 48 فیصد بجٹ استعمال کرنے پر محکمہ آڈٹ پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی ہے بتایاگیا ہے کہ بجٹ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سات ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہو کر رہ گئیں ہیں مذکورہ محکمہ کے مجموعی بجٹ کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ اس محکمہ کا مجموعی بجٹ ایک سو ارب روپے سے زائد ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب 35 کروڑ کی لاگت سے سات ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنا تھیں لیکن مذکورہ ڈیپارٹمنٹ صرف بجٹ کا اڑتالیس فیصد خرچ کر سکا جو 760 ملین روپے بنتا ہے التواء کا شکار ہونے والی سکیموں میں اربن یونیورسٹی کے ٹی وین سٹیشن کے قیام کی سکیم بھی شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :