2018 میں سردی کے ساتھ ملک میں بڑی تبدیلی بھی دیکھ رہا ہوں،منظور حسین وسان

جمعہ 24 نومبر 2017 15:08

2018 میں سردی کے ساتھ  ملک میں بڑی تبدیلی بھی دیکھ رہا ہوں،منظور حسین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سال 2018 میں ملک میں سردی تو بڑہے گی ہی پر اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بڑی تبدیلی بھی دیکھ رہا ہوں,کراچی کیعوام عام انتخابات میں اس بار پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صنعتکاروں کی نکاٹی ایسوسیشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ 2018 کا سال بزنس کمیونٹی کے لیے بہتری کا سال ہوگا, ایکسپورٹ بھی بڑہے گی, ملک میں تبدیلی آتے دیکھ رہا ہوں,ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی.انہوں نے کہا کہ مرد م شماری کے حوالے سے سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہی,کراچی کی آبادی گنتی میں کم دکھائی گئی ہے اور سندھ کے دیہاتوں اور شہری علاقوں کی بھی مردم شماری سہی نہیں کی گئی,پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ کراچی میں سیٹیں جیتے گی.

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بھتر ہونے کی وجہ سے صنعتکار کراچی میں دوبارہ صنعتیں کھول رہے ہیں,سندھ حکومت نے ایک سال میں پورے سندھ کے صنعتی ایریاز میں انفراسٹکچر کا بھتر کام کروایا ہی, سندھ حکومت نے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں کے لیے پونے تین ارب دیے ہیں. انہوں نے کہا کہ صنعتوں سے نکلنے والے گندے پانی کو صاف کرنے کے لیے پلانٹ لگانے کہ لیے آدہی رقم وفاق اور آدہی سندھ دیگا پر وفاق نے نہیں دی سندھ حکومت اپنے آپ تحت یے پلانٹ لگائے گی.

انہوں نے کہا کہ وفاق 18 وین ترمیم کے بعد بھی سندھ کے ساتھ زیادتیاں کررہا ہی,ہم بھی پاکستان کا حصہ ہیں, ہمیں بہی ہمارا حق ملے، کراچی میں کے فور پانی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا, صنعتکار خوشحال ہیں تو سندھ خوشحال ہی. انہوں نے کہا کہ سات فائر ٹینڈر اندرونی سندھ اور چار کراچی کے لیے منظور کروائیں ہیں,جوجلد صنعتکاروں کو دیے جائیں گی,وفاق سندھ کے صنعتکاروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہا,دوسری پارٹی کے صنعت کے وزیر نے اپنے دور میں صنعتی ایریاز میں کام نہیں کروایا, مینے آتے ہی کراچی, حیدرآباد, سکہر, نورآباد, کوٹڑی سائٹ کے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کام کروائی.ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے وزیر کھتے ہیں کہ ہمارے نگرانی میں ترقیاتی کام ہوں پر مینے صنعتکاروں کو کہا کہ پئسے ہم دیتے ہیں ترقیاتی کام خود کروائو, وفاق نے صنعتکاروں سے جووعدے کیے وہ پورے نہیں کیی.

وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصنعت منظور وسان صاحب اور پارٹی قیادت کی کوششوں سے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں,ورکرز لیبر کے فنڈز کے پئسے بہی وفاقی حکومت نہیں دے رہی تھی,18 وین ترمیم کے بعد سندھ کو وہ پئسے مل گئے ہیں. انہون نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعتی ایریازمیں ڈسپینسری اور ایک ایمبولینس بہی دے دی ہی,صنعتی ایریاز میں فائیر ٹینڈرز دینے کی سمری ہم نے وزیراعلی سندھ کو بھیج دی ہیں, جو جلد منظور ہوجائے گی.انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بند صنعتوں کو دوبارہ کھلوا رہی ہی, ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کراچی کے عوام کو بہت جلد خوشخبری دینے والے ہیں, تین سو ارب وفاق نے ہمیں نہیں دیی.صنعتکار ایس ایم منیر نے کہا کہ فیصل آباد کی 80 فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں, وفاقی حکومت نے ملک کی صنعتوں کو تباہ کردیا ہی,سندھ حکومت اور ادارون نے ملکر کراچی میں امن کروایا.کئپٹن معیز نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی ایکسپورٹ گرچکی ہی,وفاق نے گیس, بجلی مھگنی کردی ہی, صنعتوں کو ترقی دلانے کی بجائے وفاق بند کروانے میں لگا ہوا ہی.

اس موقعی پر تقریب میں سیکریٹری صنعت عبدالرحیم سومرو, سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی, سینیٹر حسیب خان, صدر نکاٹی اختر اسماعیل اور دیگر شریک تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :