سیاسی و عسکری قیادت کے مثبت فیصلوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ،

قوم کو امن ملا ‘پرویز ملک موجودہ حالات میں انتشار یاافراتفری کی سیاست کی رتی بھربھی گنجائش نہیں‘ خواجہ عمران نذیر کی وفود سے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 15:01

سیاسی و عسکری قیادت کے مثبت فیصلوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے مثبت فیصلوں کیوجہ سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور قوم کو امن ملا ہے جس سے تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،موجودہ حالات میں انتشار یاافراتفری کی سیاست کی رتی بھربھی گنجائش نہیں۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان، رمضان صدیق بھٹی،رانا جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات چار برس میں کئے اسکی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

موجودہ حکومت کے توانائی پراجیکٹس پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہورہے ہیں،چار برس کے دوران توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں 15برس سے چھائے اندھیرے دور ہو گئے ہیں،توانائی منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،جیسے جیسے 2018ء کے انتخابات قریب آ رہے ہیں مخالفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے، سی پیک کے تحت متعدد منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے جو تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ سی پیک ایک ایسا معاشی منصوبہ ہے جس سے خطے کے تمام ممالک استفادہ کریںگے۔