بجلی پیداکرنے والے مہنگے پاورپلانٹس بندکررہے ہیں ،

کوئی پاور پلانٹ تیل کی کمی کی وجہ سے بند نہیں ہو رہا‘عابدشیر علی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی‘گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 15:01

بجلی پیداکرنے والے مہنگے پاورپلانٹس بندکررہے ہیں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی پیداکرنے والے مہنگے پاورپلانٹس بندکررہے ہیں ،کوئی پاور پلانٹ تیل کی کمی کی وجہ سے بند نہیں ہو رہا‘ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی ،پاور لومز والے ہم سے کہتے ہیں لوڈشیڈنگ کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزگفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے بجلی کیلئے کوئی کام نہیں کیا،پرانے پاور پلانٹس کی وجہ سے مسائل آ رہے ہیں،جس پر بجلی پیدا کرنے والے مہنگے پاور پلانٹس بند کر رہے ہیںاورسستی بجلی پیدا کرنے جارہے ہیں،انہوںنے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی ،پاور لومز والے ہم سے کہتے ہیں لوڈشیڈنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :