جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ پرجو فیصلہ بھی آیا قبول کرینگے،خرم نواز گنڈاپور
فیصلہ سے نئی عدالتی تاریخ رقم ہو گی، شریفوں نے بہت ظلم کیا اب گرفت کی گھڑی ہے،جب تک ایک بھی رہنما ، کارکن زندہ ہے شہید کارکنوں کا قصاص مانگتا رہے گا ،شہباز حکومت سانحہ میں براہ راست ملوث ہے،اعلیٰ عدلیہ مانیٹرنگ کرے ،ن لیگ کوئی سیاست جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ایک شیطانی ٹولہ ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 نومبر 2017 15:01
(جاری ہے)
جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے سے صرف قاتل خوفزدہ ہیں، اس موقع پر عوامی تحریک کے وکلاء نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، جواد حامد، محمد ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر رہنما موجود تھے۔
اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پرس ریلیز کے مطابق خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہباز حکومت سانحہ ماڈل ٹائون میں براہ راست ملوث اور سانحہ کی فریق ہے اس لیے ہماری عدالت سے ہمیشہ یہ استدعا رہی ہے کہ انصاف کی فراہمی کے بنیادی حق کو قاتل اور غاصب حکمرانوں کی صوابدیدپر نہ چھوڑا جائے اور مظلوموں کے ساتھ پورا انصاف ہونا چاہیے۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرست عناصر کا ایک شیطانی ٹولہ ہے جس کے نزدیک آئین، قانون ،عدلیہ ،انصاف ،اخلاقیات کی کوئی حیثیت نہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وکلاء نے شہباز شریف کااصل منصوبہ عدالت کے فلور پر بے نقاب کر دیا۔حکومتی وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت رپورٹ پبلک نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی عدالت اس کا حکم دے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ظلم کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتوں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے، عدالتیں آزاد ہیں ،ہم سمجھتے ہیں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے فیصلہ سے ایک نئی عدالتی تاریخ رقم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کا ایک بھی رہنما اور کارکن زندہ ہے آخری سانس تک اپنے شہید کارکنوں کا قصاص مانگتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے بہت ظلم کر لیا ،بے گناہوں کا خون بہا لیا اب ان کی گرفت کی گھڑی ہے اور یہ کسی صورت گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وکلاء کہتے ہیں شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء نے جہاں ساڑھے تین سال انتظار کر لیا مزید چند سال اور کر لیں یہ تجویز نہیں بے حسی ،بے حمیتی اور سفاکیت کی انتہا ہے۔ حکومتیں آئین اور قانون پر عملدرآمد کرنے، کمزوروں کو انصاف دینے اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے منتخب کی جاتی ہیں ۔ انصاف کے راستے کا بھاری پتھر نہیں بنتیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.