حنا پرویز بٹ نے روہنگیاخواتین کو بنگلا دیش میں جسم فروشی پر مجبور کرنے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

جمعہ 24 نومبر 2017 15:01

حنا پرویز بٹ نے روہنگیاخواتین کو بنگلا دیش میں جسم فروشی پر مجبور کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے روہنگیاخواتین کو بنگلا دیش میں جسم فروشی پر مجبور کرنے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔خواتین کی ایک بڑی تعداد کو ریپ کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔روہنگیا خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔میانمار سے ہجرت کرنے والے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پناہ گزینوں کو بنگلادیش میں قائم کیمپوں میں رہائش،خوراک سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار سے ہجرت کرکے بنگلادیش آنے والی خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد کو ریپ کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جو مہاجر اور ہجرت کرنے والے کی تذلیل کے برابر ہے۔لہذا یہ ایوان بنگلادیش کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میانمار کی خواتین کو جسم فروشی کرنے پر مجبور کرنیوالے گروہ کا نوٹس لیا جائے ۔بنگلادیشی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تحفظ فراہم کرے اور ان کو خوراک سمیت تمام بنیادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :