نوازشریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں،وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے دہرا معیار ختم کرنا ہوگا، نوازشریف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، شکست ان کا مقدر ہے‘پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 15:01

نوازشریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں،وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے دہرا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،سابق وزیراعظم اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، شکست ان کا مقدر ہے،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے دہرا معیار ختم کرنا ہوگا، احتساب کا دہرا معیار نہیں چلے گا،نواز شریف کو باہرجانے کی بھی اجازت ہے،پنجاب اور سندھ میں الگ الگ قانون ہے اور سندھ میں نیب اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے ۔