Live Updates

کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں ،عابد شیر علی

کہاں نوازشریف کہاں نشہ کرنے والے عمران خان، جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے، شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے، آئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے وزیر مملکت برائے توانائی کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

جمعہ 24 نومبر 2017 15:01

کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں ،عابد شیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں ، کہاں نوازشریف اور کہاں نشہ کرنے والے عمران خان،جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے، شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے، آئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔

جمعہ کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں عابد شیر علی نے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں، کہاں نوازشریف اور کہاں انگلی کے اشاروں پر ناچنے والے، نشہ کرنے والے، خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکو ةکھانے والے عمران خان، ان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ(ن)کے سربراہ ہیں، ملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایان علی پیپلزپارٹی والوں کے ڈالر لیکر باہر جاتی رہی، پیپلز پارٹی کو اب جمہوری طاقت نہیں مانتا، جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے، آئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔دھرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات