نواز شریف کی جاتی امرا مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی،کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی پر برہمی کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 14:36

نواز شریف کی جاتی امرا مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی،کارکنوں کی جانب ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا کی مسجد میں آج نماز جمعہ کی ادائیگی کی ۔ اس موقع پر جاتی امرا کی مسجد میں ن لیگ کے کارکنان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نواز شریف نے ن لیگی کارکنان سے ملاقات کی تو اس دوران کارکنان نے نعرے بازی کی جس پر نواز شریف برہم ہو گئے ۔ نواز شریف نے کارکنوں کو نعرے بازی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ نعرے نہ لگائیں آرام سے بات کریں۔

متعلقہ عنوان :