بھارتی شخص نے بیوی کے آشنا کو برہنہ درخت سے باندھ کر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 14:31

بھارتی شخص نے بیوی کے آشنا کو برہنہ درخت سے باندھ کر تشدد کر کے موت کے ..
کرناٹکا (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : جنوبی مغرب بھارت کے علاقہ کرناٹکا میں ایک بھارتی شخص نے اپنی بیوی کے آشنا کو برہنہ کر کے درخت سے باندھا اور پھر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کرناٹکا کے یادگری ضلع میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات رکھنے والے شخص کو برہنہ کر کے پہلے درخت سے باندھا اور پھر شدید قسم کا تشدد کر کے بیوی کے آشنا کی جان لے لی۔ کچھ رپورٹس کے مطابق بھارتی شخص نے آشنا کے ساتھ اپنی بیوی کو بھی درخت سے باندھ کر خوب مارا پیٹا۔شدید زخمی ہونے پر خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے میں کاماب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :