بودلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کو انٹر کالج کا درجہ دیدیا گیا ،گائوں کیلئے 57 کروڑ روپے کی گیس منظوری دیدی گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 14:52

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) بودلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کو انٹر کالج کا درجہ دیدیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کالج کیلئے تین کروڑ کے فنڈ کا اعلان کر دیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے گائوں کیلئے 57 کروڑ روپے کی گیس منظوری دیدی۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

بودلہ میں منعقدہ تقریب میں تحصیل ناظم ارسل پرویز، ممبر ضلع کونسل حاجی امریز خان، ممبر تحصیل کونسل سردار سلیم رضا، ممبر ضلع کونسل سردار شمیم، ممبر ضلع کونسل سردار مشتاق و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی اور ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ہم نے حلقہ این اے 18- اور پی کے 47- میں اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج دیکر عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا اور ان تمام سکیموں کا کریڈٹ محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ان سکیموں کیلئے رقم فراہم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :