محکمہ تعلیم نے 20 پرنسپلز کے تبادلوں کی سفارشات ارسال کر دیں، 10 کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے

جمعہ 24 نومبر 2017 14:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے گریڈ 19 کے 20 پرنسپلز کے تبادلوں کی سفارشات ارسال کر دیں۔ مذکورہ افسران میں 10 کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے محکمہ کے گریڈ 19 کے 29 پرنسپلز کے تقرر و تبادلوں کیلئے سفارشات متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہیں جن میں سے دس کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے بھی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسران میں ہائی سکول کابل ہری پور پرنسپل سید خادم حسین شاہ کو ہائی سکول پنڈ ہاشم خان، پرنسپل جی ایچ ایس ایس چمہٹی مانسہرہ سید اظہر علی شاہ کو ہائی سکول خان پور ہری پور، محمد ارشد پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بوئی کو ہائی سکول کابل، طارق منیر پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول شیروان کو ہائیر سکینڈری سکول نواں شہر، تنویر احمد پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول نواں شہر کو ہائی سکول نمبر چار ایبٹ آباد، الطاف شاہ پرنسپل ہائی سکول کروری کو ہائیر سکینڈری سکول خانسپور ایوبیہ، شہزاد خان پرنسپل ہائی سکول شنکیاری مانسہرہ کو ہائیر سکینڈری سکول بالاکوت، عبدالعزیز پرنسپل ہائی سکول نمبر چار ایبٹ آباد کو ہائیر سکینڈری سکول شیروان اور محمد سجاد پرنسپل دلولہ کو ہائی سکول نگری بالا ایبٹ آباد تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :