گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف مہم ،

نومبرکے تیسرے ہفتہ میں 56 دکانداروں پر 37 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 14:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کی ہدایت پر ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن امتیاز محمد خان کی نگرانی میں محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن کی گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف مہم بدستور جاری ہے، ماہ نومبرکے تیسرے ہفتہ میں 56 دکانداروں پر 37 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر کے تیسرے ہفتہ میں ضلع ایبٹ آباد میں 65 دکانیںچیک ہوئی، 17 قصور وار پائے گئے جن سے 90 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضلع مانسہرہ میں 88 دکانوں کوچیک کیا، 24 افراد مرتکب پائے گئے جن پر ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپی.جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح ضلع ہری پور میں مہم کے نتیجہ میں 10 دکانیں چیک ہوئی جن میں سے پانچ دکاندار مرتکب جرم پائے گئے جن سی16 ہزار 500 روپے وصول ہوا۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں ضلع بٹگرام، ضلع کوہستان اور ضلع تورغر میں گذشتہ ماہ کے دوران 46 دکانیں چیک ہوئی اور 10 دکانوں پر 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملاوٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور بٹگرام میں ماہ نومبر 2017ء کے تیسرے ہفتہ میں اشیاء خوردنی کے 21 نمونے لیبارٹری بھیجے گئے، ان21 اشیاء خوردنی کے نتائج آنے کے بعد قصوروار افراد کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گی۔

متعلقہ عنوان :