آئندہ انتخابات میں ہزارہ کے عوام مسلم لیگ (ن) کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں گے، شوکت ہارون خان

جمعہ 24 نومبر 2017 14:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) تحصیل ایبٹ آباد کے جنرل سکرٹری اور ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد شوکت ہارون خان جدون نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایبٹ آباد میں شاندار استقبال کرنے اور بھرپور شوکت کر کے جلسہ کو کامیاب بنانے والے تمام ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہا ںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء الله 2018ء کے انتخابات میں بھی ہزارہ کے عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے ایبٹ آباد جلسہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہزارہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، یہاں مسلم لیگ (ن) کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، یہ جماعت پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوامی لیڈر ہے، کسی بھی سازش سے انہیں عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف اس ملک کی ترقی کیلئے آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :