خانپور میں سوزوکی پک اپ کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،

عورت سمیت تین شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 24 نومبر 2017 14:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) خانپور ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب المناک حادثہ میں تیز رفتار سوزوکی پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ عورت سمیت تین شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کے بعد پک اپ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، حادثہ سڑک کنارے پھینکے گئے خاکے کے ڈھیر کے باعث رونما ہوا، حادثہ میں زخمی عورت کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانپور ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ نمبر پی ایل 004- سڑک کنارے خراب ہونے والے ڈمپر سے اتارے جانے والے خاکے کے ڈھیر کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر پیدل جانے والی خاتون مسماة عزیز جان زوجہ محمد ظریف سکنہ خانپور کو روندتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی کی فرنٹ نشست پر بیٹھا پنڈ گجراں کا رہائشی رفاقت ولد میر داد نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تنویر ولد منور سکنہ کھوئی ناڑہ اور پرویز ولد رمضان سکنہ مغل آباد شدید زخمی ہو گیا، سوزوکی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے اور پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا۔ آخری موصولہ اطلاعات تک زخمی عورت کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :