جسٹس قلندر علی خان کا ایبٹ آباد کی نئی تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،

17 قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات صادر کر دیئے

جمعہ 24 نومبر 2017 14:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس قلندر علی خان نے ایبٹ آباد کی نئی تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرتے ہوئے وہاں درپیش قیدیوں کے مسائل کے حل اور مختلف نوعیت کے معمولی مقدمات میں ملوث 17 قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے۔ جمعرات کو ایبٹ آباد جیل کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد محمد زبیر خان، ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ سید افتخار شاہ اور جوڈیشل مجسٹریٹ اعجازالرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد جیل کے حکام نے نئی تعمیر شدہ عمارت اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں اور انہیں درپیش مسائل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہری پور اور مانسہرہ جیلوں سے ایبٹ آباد کے قیدیوں کی منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ایبٹ آباد میں یہ تعداد 287 تک پہنچ چکی ہے، ایبٹ آباد میں مقدمات کی بروقت سماعت کی سہولت پیدا ہو گئی ہے، مانسہرہ اور ہری پور میں موجود قیدیوں کی تعداد کا بوجھ بھی کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت، ہوم سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :