ایوان بالا کے اجلاس میں حیات آباد میں خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی کی شہادت اور میجر اسحاق کی شہادت کے واقعات پر اظہار مذمت

جمعہ 24 نومبر 2017 14:39

ایوان بالا کے اجلاس میں حیات آباد میں خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا کے اجلاس میں پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکہ میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور گن مین کی شہادت جبکہ دو روز قبل ہونے والے واقعہ میں پاک فوج کے میجر اسحاق کی شہادت کے واقعات پر اظہار مذمت کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستانی قوم بہادر قوم ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے۔ یہ واقعات چند روز قبل بلوچستان میں پولیس افسران پر ہونے والے حملوں کی کڑی ہیں۔