گوادر سے حاصل ہونے والی آمدن گوادر پر ہی خرچ کی جاتی ہے،میر حاصل بزنجو

جمعہ 24 نومبر 2017 14:39

گوادر سے حاصل ہونے والی آمدن گوادر پر ہی خرچ کی جاتی ہے،میر حاصل بزنجو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر سے حاصل ہونے والی آمدن گوادر پر ہی خرچ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی جانب سے چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے متعلق منظور شدہ تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر سے حاصل ہونے والی آمدن کا 9 فیصد حصہ گوادر پورٹ کے لئے مختص ہے جبکہ 91 فیصد حصہ چین کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال بعد اس پورٹ کا کنٹرول پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :