ؔ بیوی نے گالی دینے پر پولیس بلا لی ،خاوند کو جیل میں ڈال دیاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 14:18

ؔ بیوی نے گالی دینے پر پولیس بلا لی ،خاوند کو جیل میں ڈال دیاگیا
ہارون آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):ہارون آباد کی رہائشی روبینہ بی بی نے شوہر کی جانب سے گالی دینے پر 15پر کال کر کے پولیس بلا لی ،پولیس نے خاوند ارشد کو جیل میں ڈال دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے میلاد چوک کی رہائشی خاتون روبینہ بی بی کی شوہر ارشد کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ،لڑائی کے دوران ارشد نے روبینہ کے ساتھ گالم گلوچ کی جس پر روبینہ نے 15پر کال کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے معاملے کی چھان بین کے لیے دونوں میاں بیوی کو تھانے بلا لیا ۔پولیس حکام نے دونوں میاں بیوی میں صلح کروانے کی کوشش کی اور دونوں کو سمجھایا مگر خاوند ارشد کا اشتعال کسی صورت کم نہ ہوا اور وہ تھانے میں بھی پولیس کے سامنے اپنی بیوی کو گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔پولیس نے آخر کا ر ملزم کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جبکہ روبینہ بی بی کو گھر واپس بھیج دیا گیا