سوشل میڈیا پر نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 14:08

سوشل میڈیا پر نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار کر ..
ساہیوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):ساہیوال میں سوشل میڈیا پر نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں L-90/9کے رہائشی قمر آکاش نے دو ماہ پہلے فیس بک پر رسالتمآب ﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم نے گستاخی کرتے ہوئے قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کا مذاق تمسخر اڑایا تھا ۔جس پر کچھ لوگوں نے ملزم کے خلاف ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی میں شکایت درج کروا دی تھی ۔پولیس نے شہریوں کی شکایت پر عمل کرتے ہوئے ملزم قمر آکاش کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں A/C/298/295کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔