سعودی عرب ، ریاست بھر میں سرچ آپریشن جاری ، 58172غیر قانونی غیر ملکی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 24 نومبر 2017 14:00

سعودی عرب ، ریاست بھر میں سرچ آپریشن جاری ، 58172غیر قانونی غیر ملکی گرفتار
ریاض(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق ریاست بھر میں تمام متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے غیر قانونی تارکین وطن سے پاک ریاست کا ہدف حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ اقامہ و لیبر قوانین اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے58172 غیر قانونی غیر ملکی گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جازان میں 1288درانداز، 212 اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور 20اسمگلر پکڑے گئے ہیں ۔

ریاض سے 885 اور مدینہ منورہ میں 2955غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان میں سیکیورٹی کو مطلوب افراد بھی شامل تھے۔ یہ اعدادوشمار 26صفر 1439ھ سے لیکر5ربیع الاول 1439ھ تک کے ہیں۔ان میں سے 29 ہزار761 افراد اقامہ،10 ہزار20 افراد سرحدی قوانین اور 11 ہزار511 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔ 756 افراد سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے ہیں ۔ ان میں سے 77فیصد یمنی، 21فیصد ایتھوپین اور 2فیصد دوسرے ممالک کے ہیں۔ ان میں سے 564 افراد کو بیدخل کردیا گیا ہے۔11ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو سعودی عرب سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ قصیم ریجن پولیس کو مطلوب تارکین وطن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :