گرفتار شہزادوں سے تفتیش کر کے کرپشن کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے گی ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 13:43

گرفتار شہزادوں سے تفتیش کر کے کرپشن کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو یارک ٹئا ئمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن نے سعودی عرب کو جکڑ رکھا ہے ،گرفتار شہزادوں سے تفتیش کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دے رہے تھے اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو کرپشن نے جکڑ رکھا ہے ، والد نے تخت سنبھالتے ہی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر لیا تھا ۔

2015میں کرپشن کے خلاف کمیٹی بنا دی گئی تھی ،کمیٹی نے 2سال میں تحقیقات کر کے 200نام فراہم کئیے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شہزادوے پہلے سے اپنی حکمت عملی پر گامزن تھے ۔گرفتار شہزادوں سے تفتیش کر کے کرپشن کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے گی ۔اس سے پہلے کرپشن کے خلاف کاروائی صرف نچلی سطح پر ہوتی تھی۔سعودی ولی عہد نے اس موقع پر ایرانی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایرانی رہنماء مشرق وسطیٰ کے ہٹلر ہیں ۔