نوازشریف سے میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے ،ْعمران خان

سیاسی احتجاج کو دہشتگردی کی شکل دینا میرا منہ بند کرنیکی کوشش ہے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 24 نومبر 2017 14:29

نوازشریف سے میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ان کا نوازشریف سے موازنہ نہ کیا جائے کیونکہ نوازشریف سے ان کا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج کو دہشتگردی کی شکل دینا میرا منہ بند کرنیکی کوشش ہے، سیاسی لوگوں پردہشت گردی کا الزام لگایاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا موازنہ نواز شریف سے نہ کریں، میرا موازنہ نوازشریف سے کرنا ایسا ہے جیسا سلطانہ ڈاکو سے موازنہ کرنا ہے ،ْنوازشریف اپنے پیسے بچانے کیلئے اداروں پر حملے کررہے ہیں ،ْنوازشریف ایک مجرم ہیں وہ بتائیں ان کے پیسے کیسے باہر گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں ،ْہم ان کی عزت کریں ،ْتمام جماعتوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک چور کو بچا رہے ہیں جبکہ قوم کو مقروض بنانے والا پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتاہی صحافی کی جانب سے سوال پر کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالتوں میں کیوں پیش نہیں ہورہے، عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے پرویز مشرف کو کیوں نکالا اور کیوں جانے دیا