زرداری اور فرزند نوازشریف کو طعنے نہ دیں ،ْخواجہ آصف

ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا ،ْ مہربانی کریں ہمیں خا موش رہنے دیں ،ْ بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 14:29

زرداری اور فرزند نوازشریف کو طعنے نہ دیں ،ْخواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اور فرزند ارجمند نواز شریف کو طعنے نہ دیں۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے مفاہمت سے انکار اور نواز شریف پر تنقید کے بعد خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا ،ْ مہربانی کریں ہمیں خا موش رہنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ظرف بھی اجازت نہیں دیتا ،ْزرداری صاحب محترم دانشمندہیں، اشارہ سمجھتے ہیں ،ْ اللہ انہیں خوش رکھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ سربراہ ن لیگ کو میثاقِ جمہوریت صرف اپنی ذات کیلئے یاد آتا ہے۔