پی ایس ڈی پی کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 96 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 24 نومبر 2017 14:23

پی ایس ڈی پی کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 96 ارب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 96 ارب 90کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 3کھرب 25ارب 72کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے لاہور۔عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کے لئے 25 ارب، برہان۔

(جاری ہے)

ہکلا ڈی آئی خان موٹر وے کی زمین کی خریداری کے لئے 49کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والے سڑکوں کی تعمیر کے لئے 2 ارب 21کروڑ، ملتان۔سکھر سیکشن کی تمعیر کے لئے 20کروڑ، این 70 کے تعمیر کے لئے 90کروڑ، ٹھوکر نیاز بیگ کے لئے 5ارب، لاہور۔ سیالکوٹ موٹروے زمین کی خریداری کے لئی50کروڑ، یارک۔

مغلکوٹ ژوب سیکشن کی تعمیر کے لئے 80کروڑ، سیالکوٹ۔لاہور موٹر وے کے لئے 14 ارب 25کروڑ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے ایک ارب 50کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر کے لئے 10ارب 43کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔