شارجہ ، ملیحہ فائیہ روڈپر حدرفتار بڑھا دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 24 نومبر 2017 13:38

شارجہ ، ملیحہ فائیہ روڈپر حدرفتار بڑھا دی گئی
شارجہ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ کے ملیحہ فائیہ روڈ پر حد رفتار80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے گشت اور ٹریفک کے لیے معمور پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک جامع ٹریفک کے نظام کو اپناتے ہوئے راڈر سسٹم میں بھی اس نئی حدرفتار کی ترمیم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جامد اور متحرک راڈاروں میں حد رفتار کی ترمیم کی گئی ہے۔ شارجہ پولیس نے اس نئی حد رفتار کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے وہ گاڑی محتاط سے چلائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں۔ اعلی سرکاری آفیسرز کا کہنا تھا کہ شہر کی باقی بھی اہم  شاہراوں پر بھی حد رفتار میں ترمیم کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :