دو بسوں کی ریس میں اسکول جانیوالی 6سالہ ننھی سکینہ موت کی وادی میں پہنچ گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 13:31

دو بسوں کی ریس میں اسکول جانیوالی 6سالہ ننھی سکینہ موت کی وادی میں پہنچ ..
 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24نومبر2017ء): کراچی ایم جناح روڈ پر 6 سالہ ننھی سکینہ اپنے والد کے ہمراہ اسکول جا نے کے لئے گھر سے نکلی تھی کہ دوسری جانب سے دو بسوں کی ریس نے ننھی سکینہ کی جان ہی لے لی ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈرائیور اور کنڈیکٹر فورا موقعہ سے فرار ہو گئے ،ننھی سکینہ کو اسکول بیگ ،یونیفارم ،کتابوں کے ساتھ سڑک پر پڑی بے بس سکینہ کو دیکھ کر اہل محلہ نے غم و غصے کی حالت میں دونوں بسوں کوآگ لگا دی اور مشتعل افراد نے حکومت سے گزارش کی کہ ان کے بس کنڈیکٹروں اور ڈائیوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔