فیض آباد دھرنا ؛پولیس کو کھا نا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کا محکمے کو کھانا ادھار دینے سے انکار،اہلکاروں کو جان کے لالے پڑ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 13:31

فیض آباد دھرنا ؛پولیس کو کھا نا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کا محکمے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):فیض آباد میں دھرنے کے مظاہرین کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں کو کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے محکمے کو مزید ادھار کھا نا دینے سے انکار کر دیا ،ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو جان کے لالے پڑ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہونے والا مذہبی جماعتوں کا دھرنا انیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنا مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ان کے مطالبات ماننے سے انکاری ہے ۔

ایسی صورتحال میں قومی اخبار کی خبر کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی دھرنا مظاہرین کے گرد جمع ہے ۔ان اہلکاروں کے لیے کھانا منگوانے کے لیے محکمے نے ٹھیکیداروں سے معاہدہ کر رکھا ہے مگر تازہ ترین صورتحال کے مطابقْ فیض آباد میں دھرنے کے مظاہرین کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں کو کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے محکمے کو مزید ادھار کھا نا دینے سے انکار کر دیا ،ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو جان کے لالے پڑ گئے۔