کامونکے‘ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ہی ہمارے جان و مال کا تحفظ ہے‘انسپکٹر موٹروے پولیس محمد اقبال بٹ

جمعہ 24 نومبر 2017 14:16

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ہی ہمارے جان و مال کا تحفظ ہے قوانین کی پاسداری کرنیوالی قومیں ہی ہر میدان میں ترقی کی منازل تیزی کیساتھ طے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انسپکٹر موٹروے پولیس محمد اقبال بٹ،سید وصی حیدر شاہ،سب انسپکٹر عثمان حیدر،سینئر ٹیچر محمد طیب حسن زاہد،صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز شیخ محمد نعیم شہزاد،جنرل سیکرٹری محمد عاقب خان،کونسلر حاجی عامر ابراہیم،میاں عبدالرشید،صدر یونائیٹڈ پریس کلب کامونکے نے گزشتہ رو ز عوام کو موٹروے قانون کی آگاہی کیلئے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے اٹھارہ سال سے کم عمر بچے کو ہرگز موٹرسائیکل نہ دیں کیونکہ سڑک پر چڑھنے کے بعد بچے انتہائی لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہوکر نہ صرف خود مصیبت میں پھنس جاتے ہیں بلکہ والدین کیلئے بھی ساری عمر کیلئے پچھتاوا چھوڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل سواروں کو چاہئے کہ وہ بھی موٹرسائیکل چلاتے وقت مناسب رفتار اختیار کریں اور ہلمٹ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :