کامونکے ‘معروف تاجر شیخ محمد سلیم المعروف سرمے والے کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سپرد خاک

جمعہ 24 نومبر 2017 14:16

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)معروف تاجر شیخ محمد سلیم المعروف سرمے والے جوکہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز علامہ مفتی صابر الامینی کی امامت میں غلہ منڈی میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بعدازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری سجاد احمد خاں،چودھری علی وکیل خاں،الحاج امجد علی چشتی،چودھری آصف شفیق آرائیں،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک،صدر یونائیٹڈ پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر،چیئرمین امن کمیٹی سرکل کامونکے صاحبزادہ محمد عثمان علی جلالی،چودھری محمد نعیم گل،علامہ محمد افضل ضیاء سیالوی،چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے،ادارة المصطفیٰ انٹرنیشنل حلقہ کامونکے کے سرپرست حاجی محمد شفیق مصطفائی،خانزادہ پنی خان،محمد اسلام مغل،کونسلرچودھری اشفاق احمد سرویا نے شیخ محمد سلیم کی المناک موت پر پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔