تعلیم اور صاف پانی کے لئے مختص فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر استعمال کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 24 نومبر 2017 14:11

تعلیم اور صاف پانی کے لئے مختص فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر استعمال کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام کو پس پشت ڈالتے ہوئے تعلیم اور صاف پانی کے لئے مختص فنڈز سے 89 کروڑ 31 لاکھ روپے اپنے ارکان اسمبلی کے حلقوں پر نچھاور کر دیئے، اس رقم سے 20 اضلاع میں مختلف ارکان کے حلقوں میں من پسند سکیموں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔