فلمسٹار میرا کی شادی رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 24 نومبر 2017 14:11

فلمسٹار میرا کی شادی رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) فلمسٹار میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے اداکارہ کی شادی رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

لاہور کی مقامی عدالت نے میرا کے تکذیب نکاح کیس کی گزشتہ سماعت پر فیصلہ دیا تھا جس میں تمام متفرق درخواستیں خارج کردی گئی تھیں۔اب عتیق الرحمان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا کی شادی کی باتیں گردش کر رہی ہیں، میرا ان کی بیوی ہیں وہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک اداکارہ میرا کو شادی سے روکے۔