وزیراعظم کی پشاور کے علاقے حیات آباددھماکے کی شدید مذمت

ہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ،ْشاہد خاقان عباسی کا بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 14:11

وزیراعظم کی پشاور کے علاقے حیات آباددھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور کے علاقے حیات آباددھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ د ہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے سے نہیں روک سکتیں، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔جمعہ کو پشاور ھماکے کے نتیجے میں سینئر پولیس آفیسر اور ان کا گن مین شہید اور متعدد بے گناہ افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :