ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی حیات آباد پشاور دھماکے کی مذمت، شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار

جمعہ 24 نومبر 2017 13:20

ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے حیات آباد پشاور دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اشرف نور کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم متحد اور اس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :