سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد دھرنے کو محفل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 12:52

سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد دھرنے کو محفل قرار ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد کے دھرنے کو محفل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دھرنا تو ڈی چوک پر تھا جہاں ناچ گانا چلتا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا فیض آباد سے دھرنے کو براہ راست کوریج کیوں نہیں دیتا۔ دھرنا مذاکرات کے ساتھ اور استعفے کے بغیر ختم ہو سکتا ہے۔ اگر پارٹی ذمہ داری دے تو میں دھرنے میں جا کر ہاتھ جوڑ کر دھرنا ختم کرنے کے لیے کہوں گا ۔ ابھی انگریزی بولنے والے جا رہے ہیں ایسے تو بات نہیں بنے گی۔ خیال رہے کہ فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا اُنیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :