ہالی ووڈ‘ اینی میٹڈ فلم ’’اسمال فٹ‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 13:10

ہالی ووڈ‘ اینی میٹڈ فلم ’’اسمال فٹ‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ہالی ووڈ کی دیوہیکل برفانی بلاوں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی اینی میٹڈ فلم 'اسمال فٹ 'کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہدایتکار کیرے کرک پیٹرک کی اس ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی برفانی علاقوں میں مقیم ایک ایسی انوکھی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں سے نا واقف ہوتے ہیں تاہم اس وقت کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب دیوہیکل برفانی مخلوق کے اس قبیلے کے سر براہ میگو کا سامنا ایک ہائیکر سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مہم جوئی میں مصروف ایک ہائیکر برفانی پہاڑ سر کرکے جیسے ہی چوٹی پر پہنچتا ہے یہ اس بلا کو دیکھ کر خوف کے مارے بے ہوش ہو جاتا ہے۔دوسری جانب میگو بھی کسی انسان کو پہلی بار دیکھتا ہے اور وہ بھی اپنی حیران و پریشان ہو کر بھاگ نکلتا ہے اور تمام قصہ اپنے قبیلے کو بتاتا ہے جس پر سب خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔بونی ریڈ فورڈ اورجان ریکواکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار شیننگ ٹیٹم، جیمز کورڈن، زینڈایا، جینا روڈریگیوس، جِمی ٹیٹرو اورلیبرون جیمز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔ فلم آئندہ سال28ستمبر کو سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :