نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ‘عمائمہ ملک

جمعہ 24 نومبر 2017 13:10

نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)نامور اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان سے جو فنکار بھارت سے چھاپ لگواتا کر نہیں آتا اسے فنکار ہی تسلیم نہیں کیا جاتا ،پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے مواقع دینے کی بجائے ضائع کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے بھی بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے اور وہاں پر اسے پاکستان کا ہی ٹیلنٹ کہا جاتا ہے جو فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ، اگر انہیں بھرپور مواقع دئیے جائیں تو پاکستان کوفنکاروں کی نہ ختم ہونے والی کھیپ میسر آ سکتی ہے ۔