مستقبل میں بھی محنت سے ہی کام کروں گی ‘پر یسہ راجپوت

جمعہ 24 نومبر 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)نامور اداکارہ پر یسہ راجپوت نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہوں او ر اس کے لئے میرے کئی ڈرامے اسوقت آن ائیر بھی ہیں جن کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں پر یسہ راجپوت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور اسی وجہ سے مجھے آج یہ مقام ملا ہے جس کو میں ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی انہوں نے کہا کہ میں محنت سے اداکاری کرتی ہوں اور مستقبل میں بھی محنت سے ہی کام کروں گی انہوں نے کہا کہ مجھے کئی ڈراموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے صرف اچھی کہانی پر مبنی ڈراموں میں ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے