شوبز کی دنیا میں نام کمانا میری خواہش ہے‘ماڈل پائل خاں

جمعہ 24 نومبر 2017 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ماڈل پائل خاں نے اداکاری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔’’آئی این پی ‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پائل خاں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں نام کمانا میری خواہش ہے بریک ڈانس سیکھ رہی ہوں فیس بک زدہ فنکاروں نے اصل فنکاروں کی حق تلفی کی ہے ۔

(جاری ہے)

رقص کی ابجد سے ناواقف فنکاروں نے شوبز کو بدنام کر رکھا ہے پائل خاں نے کہا کہ آج پاکستان میں شوبز کے افراد کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا اسکے اصل ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ثقافت کی آڑ میں غلط کاریاں کی ہیں فنکار کسی بھی ملک کا نمائندہ اور سفیر ہوتا ہے بیرون ملک جانیوالے ثقافتی طائفے کیا گل کھلا رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :