2018 میں ملک میں سردی کیساتھ ملک میں بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں, منظور وسان
کراچی کے عوام عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ د ینگے، 2018 میں ایکسپورٹ بڑہے گی، وفاق 18 وین ترمیم کے بعد بھی سندھ کیساتھ زیادتیاں کررہا ہی,ہم بھی پاکستان کا حصہ ہیں, ہمیںبھی ہمارا حق ملے، کراچی میں پانی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا, سندھ کے وزیر صنعت کا تقریب سے خطاب
جمعہ 24 نومبر 2017 13:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مرد مشماری کے حوالے سے سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہی,کراچی کی آبادی گنتی میں کم دکھائی گئی ہے اور سندھ کے دیہاتوں اور شہری علاقوں کی بھی مردم شماری سہی نہیں کی گئی,پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ کراچی میں سیٹیں جیتے گی.
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے صنعتکار کراچی میں دوبارہ صنعتیں کھول رہے ہیں,سندھ حکومت نے ایک سال میں پورے سندھ کے صنعتی ایریاز میں انفراسٹرکچر کا بہترکام کروایا ہی, سندھ حکومت نے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں کے لیے پونے تین ارب دیے ہیں. انہوں نے کہا کہ صنعتوں سے نکلنے والے گندے پانی کو صاف کرنے کے لیے پلانٹ لگانے کہ لیے آدہی رقم وفاق اور آدہی سندھ دیگا پر وفاق نے نہیں دی سندھ حکومت ا پنی مدد آپ تحت پلانٹ لگائے گی. انہوں نے کہا کہ وفاق 18 وین ترمیم کے بعد بھی سندھ کے ساتھ زیادتیاں کررہا ہی,ہم بھی پاکستان کا حصہ ہیں, ہمیں بہی ہمارا حق ملے، کراچی میں کے فور پانی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا, صنعتکار خوشحال ہیں تو سندھ خوشحال ہی. انہوں نے کہا کہ سات فائر ٹینڈر اندرونی سندھ اور چار کراچی کے لیے منظور کروائیں ہیں,جوجلد صنعتکاروں کو دیے جائیں گی,وفاق سندھ کے صنعتکاروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہا,دوسری پارٹی کے صنعت کے وزیر نے اپنے دور میں صنعتی ایریاز میں کام نہیں کروایا, مینے آتے ہی کراچی, حیدرآباد, سکھر, نورآباد, کوٹڑی سائٹ کے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کام کروائی.ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے وزیر کھتے ہیں کہ ہمارے نگرانی میں ترقیاتی کام ہوں پر مینے صنعتکاروں کو کہا کہ پئسے ہم دیتے ہیں ترقیاتی کام خود کروائو, وفاق نے صنعتکاروں سے جووعدے کیے وہ پورے نہیں کیی. وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصنعت منظور وسان صاحب اور پارٹی قیادت کی کوششوں سے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں,ورکرز لیبر کے فنڈز کے پئسے بہی وفاقی حکومت نہیں دے رہی تھی,18 وین ترمیم کے بعد سندھ کو وہ پئسے مل گئے ہیں. انہون نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعتی ایریازمیں ڈسپینسری اور ایک ایمبولینس بہی دے دی ہی,صنعتی ایریاز میں فائیر ٹینڈرز دینے کی سمری ہم نے وزیراعلی سندھ کو بھیج دی ہیں, جو جلد منظور ہوجائے گی.انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بند صنعتوں کو دوبارہ کھلوا رہی ہی, ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کراچی کے عوام کو بہت جلد خوشخبری دینے والے ہیں, تین سو ارب وفاق نے ہمیں نہیں دیی.صنعتکار ایس ایم منیر نے کہا کہ فیصل آباد کی 80 فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں, وفاقی حکومت نے ملک کی صنعتوں کو تباہ کردیا ہی,سندھ حکومت اور ادارون نے ملکر کراچی میں امن کروایا.کئپٹن معیز نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی ایکسپورٹ گرچکی ہی,وفاق نے گیس, بجلی مھگنی کردی ہی, صنعتوں کو ترقی دلانے کی بجائے وفاق بند کروانے میں لگا ہوا ہی. اس موقعی پر تقریب میں سیکریٹری صنعت عبدالرحیم سومرو, سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی, سینیٹر حسیب خان, صدر نکاٹی اختر اسماعیل اور دیگر شریک تھی.مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.